گوجرانوالہ میں تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

Last Updated On 24 May,2020 07:30 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی، گاڑی کاٹ کر لاشیں نکالی گئیں، پنڈادنخان میں بھی حادثہ دو جانیں لے گیا۔

تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس سے اس میں موجود دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی ٹکراتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھا کر گاڑی کو کاٹ کر نعشیں نکالی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ جنڈیالہ باغوالہ کے قریب پیش آیا۔

ادھر پنڈدادن خان میں جہلم روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ تھانہ پنڈدادن خان کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی ہونے کے باوجود چیکنگ کا انتظام موجود نہیں ہے۔ عید کے باعث صبح سے موٹر سائیکل سوار ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر موجود ہیں۔ پڑولنگ کا موثر انتظام نہ ہونے سے حادثہ پیش آیا۔