اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شوگر مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا وعدہ کیا تھا جو جلد پورا ہو گا۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹر پیغام میں قوم کو یقین دلایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا جو وعدہ کیا تھا اس پر عملدرآمد کیلئے بنی گالہ میں اہم اجلاس ہو رہا ہے۔
Pm Imran khan promise,to go after those who patronised & benefited sugar mafia by fleecing public at large, soon to be fulfilled . A very important meeting to be held today in Banigala followed by a press conference.
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) June 7, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس بھی ہو گی جس میں اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔