سوات: مٹہ میں گھر کی چھت گر گئی، 3 بچے جاں بحق، خاتون زخمی

Last Updated On 18 June,2020 11:19 am

سوات: (دنیا نیوز) سوات کی تحصیل مٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی، جاں بحق بچوں میں دو کمسن بھائی بھی شامل ہیں۔

سوات کے تحصیل مٹہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ نوخارہ میں حکیم خان نامی شخص کے گھر کی چھت سے گرگئی۔ پولیس کے مطابق چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے نعشوں اور زخمی خاتون کو ملبے سے نکالا، زخمی خاتون کو مٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔