آزاد کشمیر حکومت نے مالی سال 2020-21ء کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا

Last Updated On 18 June,2020 06:03 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے لئے ایک کھرب ساڑھے 39 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے آئندہ مالی سال کے لئے 1 کھرب ساڑھے انتالیس ارب روپے حجم کا بجٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا۔

اس میں 24 ارب روپے ترقیاتی میزانیہ کے لئے مختص کرنے کی تجویز پیش کی۔ اپوزیشن ممبران اسمبلی بجٹ کو اعدادوشمار کا گورکھ دہندہ قرار دیتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

دوسری جانب وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پیش کئے گئے بجٹ کو آزاد کشمیر کا تاریخی بجٹ قرار دے رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ترقیاتی بجٹ میں شعبہ تعلیم کے لئے 2 ارب 57 کروڑ روپے، صحت کے لئے 1 ارب، رسل ورسائل 10 ارب 20 کروڑ، فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے لئے 2 ارب 15 کروڑ اور لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی 2 ارب 79 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
 

Advertisement