اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کہتے ہیں اس سال دو سورج اور چار چاند گرہن لگیں گے ، جب انسان کا علم بہت محدود تھا تو توہم پرستی بھی عروج پر تھی، اب سائنس نے توہمات کی حقیقت عیاں کر دی۔
وزیر سائنس فواد چودھری کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ اس سال کا دوسرا سورج گرہن 14 دسمبر کو ہو گا لیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ ماضی میں جو شے پسند آتی تھی اسے خوش قسمتی اور جس چیز سے خوف آتا تھا اسے عذاب سے جوڑ دیا جاتا تھا۔
اس سال چھ گرہن ہونے ہیں، چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن۔اس سال کا دوسرا گرہن 14 دسمبر کو ہو گا لیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ آج مکمل سورج گرہن سکھر اور اس کے گردو نواح میں ہے باقی علاقوں میں جزوی گرہن ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 21, 2020
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ گرہن بھی ایسا ہی عمل تھا، اب سائنس نے توہمات کی قلعی کھول دی ،گرہن سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں بھی آخری سانسیں لے رہیں ہیں۔