لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل جیکب آباد ہسپتال کی حالت زار منظر عام پر لے آئے، بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صرف وفاق پر الزامات کو کارکردگی سمجھتی ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے جیکب آباد ہسپتال کی خستہ حالی سب کو دکھا دی، ایک ویٹیو میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے الزامات کا جواب ثبوت کی صورت دیتے ہوئے ہسپتال کے مختلف مناظر دکھائے جن میں ہسپتال کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔
انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ہسپتال میں کورونا تو دور کسی عام مرض کا علاج بھی ممکن نہیں، سندھ حکومت صرف وفاق پر الزامات کو کارکردگی سمجھتی ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے مابین تندوتیز بیانات کا سلسلہ وفاقی اور سندھ حکومتوں کے قیام سے جاری ہے، دونوں ملکی مسائل کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا کر اپنی راہ لیتے ہیں جبکہ عوام منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔