کراچی: شہریوں کو لاک ڈاون خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا

Last Updated On 22 June,2020 03:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لاک ڈاون خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، شام سات بجے کے بعد غیرضروری نکلنے پر پابندی ہو گی۔

کراچی پولیس چیف کی زیرصدارت پولیس آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ شہر میں اسمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا آج شام 7بجےحکومتی احکامات پرسختی سےعمل درآمد کرایا جائے گا۔ شام 7بجے کے بعد غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔ غیرضروری نکلنے والے کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ شام 7 بجے کے بعد کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ پولیس اور ٹریفک پولیس ملکر سخت لاک ڈاون کو یقینی بنائیں گے۔
 

Advertisement