اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کورونا مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد میں سامنے آئے کیسز میں ایک تہائی خواتین شامل ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مجموعی 11 ہزار 219 مریضوں میں سے تقریباً 4 ہزار خواتین شامل ہیں، ایک سے 9 سال کے 1 ہزار 02 بچے، 10 سے 19 سال تک کے 654 اور 20 سے 29 سال کے 1 ہزار 49 افراد اس وباء سے متاثر ہوئے۔
30 سے 39 سال کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 533 سے تجاوز کر گئی ہے، 40 سے 49 سال تک کی عمر کے 1 ہزار 793 جب کہ 50 سے59 سال کے 1 ہزار 362 افراد بھی وائرس کا شکار ہیں۔
60 سے 69 سال تک کے 790 اور 70 سال سے زائد عمر کے 351 مریض شامل ہیں۔ زندگی کی بازی ہارنے والوں میں اکثریت 60 سے 69 سال کے افراد کی ہے جن میں 22 خواتین شامل ہیں۔