پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے ہونے والے سرکاری ملازمین سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی، 24 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ ملازمین نے دھوکے سے بینظر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم وصول کیں اور خود کو سرکاری ملازمین ظاہر نہیں کیا، مستفید ہونے والے زیادہ افراد کا تعلق شورش زدہ علاقوں سے ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق 300 سے زائد افراد کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، رقم وصول کرنیوالے دیگر سرکاری ملازمین کیخلاف بھی تحقیقات جاری ہیں، فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین سے اب تک ایک کروڑ 42 لاکھ روپے کی رقم بھی وصول کی جاچکی ہے۔