راجن پور: (دنیا نیوز) ملک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، راجن پور کے علاقے عربی ٹبہ روجھان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق راجن پور کے علاقے ٹبہ روجھان میں دہشت گرد بڑی کارروائی کیلئے جا رہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے روکنے کی کوشش پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے 10 سے 15 کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد 10 نومبر 2019 کو سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے جس میں سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار شہید ہوئے تھے، دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی جہاں ان کی شناخت سمیت دیگر ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔