لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے ن لیگ کے حنیف عباسی کو پنجاب سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں 17 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
نیب لاہور نے حنیف عباسی کو 20 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی ارسال کر دیا۔ نیب نے حنیف عباسی سے سوال کیا ہے کہ کیا ان کی 4 جنوری 2017 کو وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات ہوئی، پنجاب سپورٹس بورڈ میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کا کیا مقصد تھا ؟ مینجمنٹ یونٹ کی مجاز اتھارتی کون تھی ؟ اور اس کی قانونی حیثیت کیا ہے ؟ بطور چئیرمین اسٹیرنگ کمیٹی ان کے پاس کیا اختیارات تھے ؟۔
نیب نے حنیف عباسی کو 17 اگست کو سوالوں کے جوابات کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔