اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہائش اور تعمیرات کے وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت مستحق لوگوں کو سستی رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے منگل کے روز شام اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ریذیڈنشیا کی قرعہ اندازی کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاٹس اور اپارٹمنٹس میں وفاقی اور صوبائی ملازمین اور صحافیوں کے لئے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نجی رہائشی سکیموں کی بجائے سرکاری رہائشی سکیموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس منصوبے کے لئے تقریباً 26 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔