اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان وزارت خارجہ نے 18 اگست کو دو ایس آر او جاری کئے ہیں جو داعش، القاعدہ اور طالبان سے متعلق اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست کے سٹیٹس سے متعلق ہیں۔ اس سلسلے میں بھارتی میڈیا میں ایس آر اوز سے متعلق بے بنیاد خبریں جا رہی ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان فہرستوں میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے نتیجے میں کالعدم افراد اور تنظیموں کے نام ہیں، ان ایس آر اوز کا جاری ہونا معمول کی کارروائی ہے۔
زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ ان ایس آر اوز کے ذریعے نئی پابندیوں سے متعلق خبریں درست نہیں، بھارتی میڈیا میں ایس آر اوز سے متعلق بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔