توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر

Published On 25 August,2020 11:20 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر کر دی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

 احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے خلاف درخواست پر مرکزی کیس کے ساتھ سماعت ہوگی۔

عدالت کے جج سید اصغر علی موسم گرما کی تعطیلات پر ہیں۔ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت توشہ خانہ مرکزی کیس کی سماعت کیساتھ ہی 9 ستمبر کو ہوگی۔