اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف کی فضل الرحمان سے ملاقات جاری ہے، جس میں اے پی سی کے حوالے سے تحفظات پر بات چیت ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا، ن لیگ کے وفد میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق شامل ہیں۔ ن لیگ کا وفد مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرے گا۔