وفاقی تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم

Published On 05 September,2020 02:37 pm

اسلام آباد(روزنامہ دنیا) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی اور موسم سرما کی تعطیلات ختم کر دی گئیں.

وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کومراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ہفتے کے روزسپیشل کلاسزلگائی جائیں تاکہ کورونا وبا میں تعلیمی نقصان کا ازالہ کیاجائے،اساتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبہ کو ہفتے والے دن سپیشل تیاری کرائیں گے، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز کی تاخیر سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق فریم ورک کی تیاری کریں جبکہ 15ستمبرسے سکول کھولنے کاحتمی فیصلہ7ستمبرکوہوگا۔