اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں: رانا ثناء اللہ

Published On 05 September,2020 05:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ دو سال میں کراچی سرکلر کی ایک اینٹ نہیں رکھی جاسکی آخر کب اس پہلے مرحلے کی اینٹ رکھی جائے گی، اس کا جواب دیں۔ اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو آئینی طریقے سے آیا نہ ہو وہ آئینی مدت پوری نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں، آئے روز ریل حادثات اور ان میں اموات ہورہی، وہ ہر روز بیٹھ کر ایک ہی منصوبے کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہیں، ہر ہفتے اسے پھر سے دوہراتے ہیں ۔