لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے والد کے بارے میں وزیراعظم کا بیان قابل مذمت ہے، کس کے والد کون تھے ؟ کیا تھے؟ یہ بھی پورا پاکستان جانتا ہے، عمران خان کی طرح اسحاق ڈار نے عوام کا اربوں کا آٹا چوری کر کے عوام کو بھوکا نہیں کیا۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ایف اے ٹی ایف کے نام بنیادی انسانی حقوق کو پامال نہیں ہونے دینگے، عمران خان اقتدار کے نشے میں جو مرضی کریں لیکن آئین اور عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہمیں دوسروں کے والدین کی عزت کرنا سکھایا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا میاں شریف کے بارے میں گھٹیا بات کرنے سے پہلے وزیراعظم اپنے گریبان میں جھانکیں، میاں شریف کا شمار 1940 میں اِس خطے کے امیر ترین صنعتکاروں میں ہوتا تھا۔