لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ہم سب شہباز شریف ہیں، اپوزیشن لیڈر نے بھائی کے خلاف جانے کی بجائے جیل کو ترجیح دی۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا شہباز شریف نے کچھ غلط نہیں کیا، قائد حزب اختلاف نے ان کے ہاتھوں کھیلنے سے انکار کر دیا۔
لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا، نالائق، نااہلوں سے کوئی نہیں پوچھتا، اربوں، کھربوں کھانے والوں سے کوئی نہیں پوچھتا، آج 22 کروڑ عوام کو ہتھکڑی لگی ہے۔