کراچی: گرینڈ ہیلتھ الائنس نے سندھ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ رسک الاؤنس معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے، ڈاکٹرز احتجاج ختم کرے، مریضوں کو پریشان نہ کیا جائے۔
تفصیل کے مطابق سندھ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کے تمام ملازمین کیلئے رسک الاؤنس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا کیسز موجود ہیں، عملے کو کورونا رسک الاؤنس ملے گا۔ ڈاکٹرز سے التجا ہے کہ او پی ڈیز کا احتجاج ختم کریں۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ رسک الاؤنس معطلی کا نوٹی فیکشن واپس لیے لیا ہے۔ محکمہ صحت عملے کیلئے رسک الاؤنس پیکچ کا حصہ نہیں بنا سکتے۔ ڈاکٹرز مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں۔