کراچی: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف مقدمہ درج کرانے والا مدعی تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا بھانجا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وقاص کیخلاف بھی ایکسپرس ہائی وے تھانے میں ایک مقدمہ درج ہے۔ یہ مقدمہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران رکاوٹ بننے پر درج کیا گیا تھا۔ ملزم پر پتھراؤ اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق وقاص نامی مدعی حلیم عادل شیخ کا کوآرڈینیٹر بھی ہے۔ اس کیخلاف مقدمے میں دیگر 58 افراد بھی شامل ہیں۔ واقعہ کراچی کے علاقے احسان آباد میں 25 اگست 2019ء کو پیش آیا تھا۔