اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے خیبر پختونخوا میں دیرینہ ساتھی اور رکن اسمبلی عاطف خان سے بڑی سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے ،رکن اسمبلی کو پرکشش عہدوں کی پیشکش بھی کر دی، عاطف خان نے رابطوں کی تصدیق کردی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے موجود رکن اسمبلی اورسابق سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان سے بڑی سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے ،عاطف خان کوسیاسی جماعتوں کی طرف سے پرکشش عہدے کی پیشکش بھی کردی۔
سابق سینئروزیرعاطف خان نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں سیاسی جماعتوں کے رابطوں کی تصدیق کی ،ان کا کہنا تھا کہ چند سیاسی جماعتوں نےرابطہ کیا ہے اور مختلف جماعتوں سے آفر ملی ہے۔
سابق وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میراگھر ہے،چند لوگ چاہتے ہیں کہ میں اپنا گھرچھوڑدوں،کسی صورت پی ٹی آئی اورعمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔