اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں نوازشریف جمہوریت کی "ج" اور نظریاتی کے"ن"سے بھی ناواقف ہیں، ان کو جب مال بنانے کا موقع نہ ملے تو ملک کو بھی بیچنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کیا کہ نوازشریف جمہوریت کے"ج" اور نظریاتی کے"ن"سے بھی ناواقف ہیں،انکے نزدیک جمہوریت صرف آلِ شریف کی نسل درنسل غلامی اور"مال بناؤ" کا نام ہے۔
نوازشریف جمہوریت کے"ج" اور نظریاتی کے"ن"سے بھی ناواقف ہیں،انکے نزدیک جمہوریت صرف آلِ شریف کی نسل درنسل غلامی اور"مال بناؤ" کا نام ہے،جب مال بنانے کا موقع نہ ملے تو ملک کو بھی بیچنے سے دریغ نہیں کریں گے.یہ ہے اصلیت ان کرپٹ،چور، ذاتی مفادات کی حریص اور جمہوریت کے جعلی علمبرداروں کی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 1, 2020
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جب مال بنانے کا موقع نہ ملے تو ملک کو بھی بیچنے سے دریغ نہیں کریں گے، یہ جمہوریت کے جعلی علمبرداروں کی اصلیت ہے۔