لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کیا جس کے دوران باہمی شاورت سے کل ہونے والا اوورسیز کنونشن منسوخ کر دیا۔
کورونا کی شدت میں اضافے کا معاملہ، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار کے درمیان رابطے میں کل ہونے والا اوورسیز کنونشن منسوخ کر دیا گیا جبکہ صوبہ بھر میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کنونشن کل 26 نومبر کو گورنر ہاؤس لاہورمیں ہونا تھا جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کے ایشو پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہی کیا جائے گا ۔دریں اثنا وائس چیرےمین اوورسیز کمیشن وسیم رامے نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی ، انہوں نے کورونا خطرات کی وجہ سے گورنر اور وزیر اعلی کے فیصلہ کو سراہا۔