کورونا کی دوسری لہر، اندرون ملک تمام پروازوں میں کھانے اورمشروبات پر پابندی عائد

Published On 26 November,2020 02:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کیلئے سول ایوی ایشن نے اندرون ملک جانیوالی تمام پروازوں میں کھانے اورمشروبات پر پابندی عائد کر دی۔

این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں سول ایوی ایشن نے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں میں مسافروں کوکھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے پر پابندی لگا دی۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز اور چارٹرڈ پروازیں عملدرآمد کریں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرپورٹس منیجر اوراے ایس ایف اس پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے۔ پرواز کے عملے اور مسافروں کیلئے ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق تمام ایئرلائنیں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرانے کی پابند ہوں گی۔