صوبوں کے مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں، وزیراعلیٰ ڈکٹٹیر بن گئے: مصطفیٰ کمال

Published On 05 December,2020 10:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صوبوں کے مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں، 18 ویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے، مقامی حکومتوں کے نظام پر شب و خون مارا گیا، سندھ کے وزیراعلیٰ کو مجبور کریں کہ اختیارات آگے تک منتقل کریں۔

 سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوری مارشل لا ہے، یہاں پر لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے جمہوری آمریت ہے، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں، وزیراعلیٰ آمر بن گئے، اختیارات منتقل نہیں کر رہے، وزیراعظم صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کریں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ صوبوں کو درپیش مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں، صوبوں کے مسائل بیوروکریسی کے ذریعے حل کرائے جا رہے ہیں، وزیراعظم عوام کو انقلاب کے سنہرے خواب دکھا رہے ہیں، ان کو تعبیر کون دے گا۔