لاہور: (ویب ڈیسک) کرپشن کے خلاف عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کے ٹویٹ کرتے ہی #AntiCorruptionPunjab ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
ہزاروں لوگوں نے ٹرینڈ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پنجاب کی کارکردگی کو سراہا۔ اینٹی کرپشن کی آگاہی مہم میں کرکٹرز اور آرٹسٹ بھی پیش پیش ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بین الاقوامی کمنٹیٹر رمیز راجہ بھی اینٹی کرپشن پنجاب کی آگاہی مہم میں حصہ لیا۔ رمیز راجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو رشوت اور بدعنوانی کی شکایت فوراً اینٹی کرپشن پنجاب سے کرنے کو کہا۔
اداکار عمران عباس اور عمران بخاری نے بھی بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف اعلان جنگ کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں آرٹسٹوں نے اپنے اپنے ویڈیو پیغام جاری کر دئیے۔