اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے پی ڈٰی ایم کے جلسے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف جتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکیں۔
اپنے بیان میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی لیکن کورونا وائرس کے دوران اپوزیشن لیڈر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ جلسے میں شریک لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے۔ یہ خود کو بند گلی میں دھکیل رہے ہیں۔ مریم نواز نے پہلے والد کی سیاست کو تباہ کیا۔ گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف جتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکیں۔
عوام کی زندگی میں ہر ممکن سہولیات لانے کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں۔چینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔کرونا وباء کے باوجود عمران خان کی دانشمندانہ حکمت عملی کی بدولت پاکستان کی معیشت وروزگار رواں اورانسانی زندگیاں محفوظ رہیں۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 13, 2020
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے اموات بڑھ رہی ہیں، اپوزیشن کو صرف اپنے ایجنڈے کی فکر ہے: عثمان بزدار
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور کی عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ لوگ مل کر بھی اکٹھے نہیں کر سکے، ان پر رونا ہی آتا ہے۔ یہ آج بری طرح ناکام ہوئے، آگے بھی ناکام ہوں گے۔
اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شبلی فراز نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کے روشن مستقبل کے لئے کوشاں ہے، ترقی کا یہ سفر اسی رفتار کے ساتھ جاری رہے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کے روشن مستقبل کے لئے کوشاں ہے، ترقی کا یہ سفر اسی رفتار کے ساتھ جاری رہے گا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 13, 2020
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمن کی جتھا بردار فورس حکومت کو گھر نہیں بھیج سکتی: فردوس عاشق
ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر میں 27 فیصد، غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 150 فیصد اور سیمنٹ کی پیداوار میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں کار سیل میں 68 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹریکٹرز، موٹر سائیکلز کی فروخت میں بھی واضح اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی میں ہر ممکن سہولیات لانے کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں۔ چینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔
شبلی فراز نے لکھا کہ کورونا وبا کے باوجود عمران خان کی دانشمندانہ حکمت عملی کی بدولت پاکستان کی معیشت وروزگار رواں اورانسانی زندگیاں محفوظ رہیں۔