صوبہ پنجاب: سرکاری ملازمین 31، مسیحی برادری کو 20 دسمبر کو تنخواہیں ملیں گی

Published On 14 December,2020 09:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو 31 جبکہ مسیحی برادری کے ملازمین کو 20 دسمبر کو تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یکم جنوری کو بینک تعطیل جبکہ دو اور تین جنوری کو ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے تنخواہ اور پنشن 31 دسمبر تک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے کرسمس کی وجہ سے مسیحی برادری کے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 دسمبر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو مرا سلہ جاری کر دیا ہے۔