کراچی: بلاول ہاؤس کے قریب دہشتگردی کی کوشش ناکام، بارودی مواد ناکارہ بنا دیا

Published On 15 December,2020 12:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں دہشتگری کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کلفٹن میں گاڑی میں نصب کیا گیا بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا، کار میں بم نصب کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

 کراچی میں گاڑی میں بارودی ڈیوائس نصب کرنے کے واقعے کے تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ جس میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، دہشتگرد ڈیوائس نصب کر کے فرار ہوگئے۔

پولیس نے ایک کلو سے زائد باردوی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ریموٹ کی مدد سے دھماکے کی کوشش کی، بم کے ساتھ منسلک ڈیٹونیٹر نہ پھٹ سکا جس سے دھماکے نہیں ہوا۔