اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال میں 14 ارب قرض لیا، اپوزیشن کے کیخلاف کردار ادا کرنے کے سوا حکومت نے کچھ نہیں کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی انتقام کی پاداش میں ملک کو تباہ کیا گیا، ملک میں ڈاکہ ڈالنے سے مہنگائی ختم نہیں ہو گی، جب مافیاز حکومت چلائیں گے تو مہنگائی جاری رہے گی۔ وزیراعظم کاغذ لہرا کر کہتے ہیں یہ کارکردگی ہے، ان سے پوچھتے ہیں کہ ملکی ترقی کیلئے کیا کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، کیا ڈھائی سال میں 25 لاکھ گھر دیئے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کیا۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی آئی۔ انہون نے سی پیک میں کوئی ایک نیا منصوبہ تک شامل نہیں کیا۔ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے کمیشن بنا دیئے جاتے ہیں۔