تعلیمی ادارے بند ہونے سے کورونا کیسز میں کمی آئی، ڈاکٹر فیصل سلطان

Published On 04 January,2021 06:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کی دوسری لہر میں کافی حد تک ٹھہراؤ آیا ہے، تعلیمی ادارے بند ہونے سے کورونا کیسز میں کمی آئی۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفاقی وزیر تعلیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے سخت احتیاطی اقدامات اٹھائے جن کا تعلق ہمارے تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جیسے بڑے اجتماعات، شادی ہال اور ریسٹورنٹس بند جگہ پر ڈائننگ پر پابندی عائد کی جس کے باعث کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔
 

Advertisement