پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، فزیکل امتحانات منسوخ

Published On 21 January,2021 05:33 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کے بھرپور احتجاج کے بعد فزیکل امتحانات کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے اس کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی نے تعلیمی سرگرمیان دوبارہ کھلنے تک آن لائن امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کھلنے اور پڑھائی کے بعد اگر طلبہ مطمئن ہوں تو فزیکل امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا

نوٹیفیکیشن میں انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر طلبہ آن لائن پڑھائی سے مطمئن نہ ہوئے تو یونیورسٹی کھلنے کے بعد دوبارہ پڑھایا جائے۔
 

Advertisement