اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک پرہجوم بازار میں ہونے والے دو خود کش دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ان خود کش دھماکوں کے نتیجے میں 32 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے بغداد میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی برادر حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔