اسلام آباد: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے سینیٹ الیکشن کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت کر دی۔
سینیٹ الیکشن کیس میں صدارتی ریفرنس سے متعلق سندھ حکومت نے اپنا جواب جمع کروا دیا۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ صدرمملکت کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں کوئی قانونی سوال نہیں اٹھایا گیا، ریفرنس سیاسی مصلحت پر دائر کیا گیا ہے۔ سینیٹ کا الیکشن آئین کے تحت ہوتا ہے جس پر آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں صرف سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کی استدعا میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دینے سے انکار کر دے۔