ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

Published On 29 January,2021 05:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ جرارت منفی 15، استور، اننت ناگ منفی11، اسکردو منفی 10، کالام، زیارت، پلوامہ، بارہ مولہ منفی 9، سری نگر منفی 8، قلات، کوئٹہ، شوپیاں منفی 7، بگروٹ، گلگت منفی 6 اور ہنزہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 

Advertisement