مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، 6 نوجوان گرفتار، اہل علاقہ کا احتجاج

Published On 31 January,2021 11:46 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، قابض فوج نے جعلی الزامات لگا کر 6 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

غاصب فوج نے نوجوانوں کو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں بیج بہارہ، شوپیاں اور پلواما سے حراست میں لیا، نوجوانوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج انہیں جعلی الزامات لگا کر لے گئی۔ ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدیداحتجاج کیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت بھر کے کسان مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پہلے ہی سڑکوں پر ہیں، مودی پوری کوشش کے باوجود احتجاج پر قابو نہیں پا سکے۔ گزشتہ دنوں منائے جانے والے نام نہاد یوم جمہوریہ پر بھارتی کسانوں نے اہم سرکاری عمارت لال قلعے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا تھا جو بھارتی سکھوں کی آزاد ریاست کی علامت ہے۔

بھارتی سرکار اپنے ملک میں تو عملداری قائم کرنے سے قاصر ہے تاہم مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا کر ذلت چھپانے کی کوشش میں نظر آتی ہے۔ قابض فوج نے 2 روز قبل 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

 

Advertisement