لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کو بے دردی سے لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی، منفی سیاست کرنے والے ٹولے کا کوئی مستقبل نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تخریبی سیاست کے علمبرداروں کے چہروں سے مایوسی عیاں ہے، ترقی کا سفر روکنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، ڈھائی برس میں نیک نیتی اور خلوص سے عوام کی خدمت کی ہے، کرپشن کے ایک بھی سیکنڈل کا داغ ہماری حکومت پر نہیں، رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، انتشار کی سیاست نہ پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی، پی ڈی ایم والوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔