لاہور: (دنیا نیوز) نہم اور دہم کے امتحانات کے حوالے سے تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے دونوں کلاسوں کے سالانہ امتحان سمارٹ نصاب کے تحت ہونگے۔
تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف انگریزی پرچہ کچھ سوالات سمارٹ نصاب کا حصہ نہیں ہیں۔ اس سلسلہ میں لاہور بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر سوالات سے متعلق گائیڈ لائن اپ لوڈ کر دی ہیں۔
ترجمان لاہور ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف انگریزی کے پرچہ کا نمونہ اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ تمام ادارہ جات، اساتذہ کرام، والدین اور طلبہ و طالبات ملاحظہ فرما لیں، 2021ء کا امتحان نمونے کے مطابق لیا جائے گا۔