اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے قاضی فائز عیسیٰ کیس پر نظر ثانی کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ پانچ ایک کے تناسب سے سنایا ہے۔ عدالت نے محفوظ شدہ مختصر فیصلے میں تمام درخواستیں نمٹاتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوانے کا حکم دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ بنچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے، نظر ثانی درخواستوں پر نیا بنچ چیف جسٹس بنا سکتے ہیں۔ جسٹس منظور احمد ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ جسٹس منظور احمد ملک اختلافی نوٹ لکھیں گے۔