اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے لیگی ایم پی اے کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے بدلے 8 کروڑ دینے کی پیشکش کے ثبوت الیکشن کمیشن کی ویجی لینس کمیٹی میں جمع کرا دئیے۔
حکمران جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی الیکشن کمیشن کی ویجی لینس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ کے بدلے کروڑوں روپے دینے کے ثبوت جمع کرائے، ان شواہد میں وٹس ایپ میسجز کے سکرین شاٹس اور آڈیو میسجز شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عبدالسلام آفریدی سے ووٹ کے بدلے 8 کروڑ کی پیشکش کے ثبوت مانگے تھے۔ عبدالسلام آفریدی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن رابطہ کرنے والے افراد کیخلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کرے۔