نیب مریم نواز کی زبان بندی کرانے کا خواہش مند ہے: شاہد خاقان عباسی

Published On 13 March,2021 05:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی زبان بندی کا خواہش مند ہے، ن لیگی رہنما کو جس کیس میں ضمانت ملی اس کا پٹیشن میں ذکر ہی نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب نے مریم نوازکو ڈرانے کی کوشش کی۔ مریم نوازپرنیب کومفلوج کرنے کا الزام لگایا گیا۔ جب مریم نوازپیشی پرآرہی تھی توان کی بلٹ پروف گاڑی کوتوڑا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے کی گاڑی پرحملہ کیا تھا۔ نیب کی پیٹشن، زبان بندی، ڈرانے، دھکمانے کی کوشش ہے۔ کہا گیا مریم نوازنے نیب کوڈرانے کی کوشش کی۔ مریم پرنیب کومفلوج کرنے کا الزام لگایا گیا۔ جب وہ پیشی پرآرہی تھی توان کی بلٹ پروف گاڑی کوتوڑا گیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے مریم نوازکی گاڑی پرحملہ کیا تھا۔ نیب کی پیٹشن،زبان بندی،ڈرانے،دھکمانے کی کوشش ہے۔ جب دلیل، شہادت نہ ملی توپھراس قسم کی پیٹشن کی گئی، قانونی تاریخ میں ایسی کوئی نظیرنہیں۔ عدالت اس فریلوس پیٹشن پرنیب کوجرمانہ بھی کرے گی۔ اس پیٹشن کا مقصد عدالت کا وقت ضائع کرنے کی کوشش ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے نیب جرمانہ دے کرگھرجائے گا، جس طرح براڈشیٹ میں جرمانہ اسی طرح نیب اس پیٹشن میں ادا کرے گا۔ نیب آج سیاست کرنے پرمجبوراورسیاست کا فرنٹ لائن کھلاڑی ہے۔ مشرف نے بھی نیب کے ذریعے سیاست کرنے کی کوشش کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کا ایک ہی مقصد سیاست دانوں کو دبانا اورووٹ توڑنا ہے۔ احتساب کے اداروں کا بھی احتساب ہوگا۔ یہ ادارے احتساب سے بالاترنہیں ہوتے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ نیب حکومت گٹھ جوڑنہیں چلے گا۔

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ووٹ پرنشان لگانے کی ہدایات سینیٹ کی ہے۔ جہاں بھی مہرلگائی جائے ووٹ صیح ہوتا ہے۔ ووٹ پرنشان لگانے کی ہدایات سینیٹ کی ہے۔
 

Advertisement