کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ کوئٹہ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء اور انتظامیہ کو ماسک اور سینیٹائزر کی عدم فراہمی کے باعث احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانا مشکل ہو گیا۔
کووڈ 19 کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ ایک سال بند رہنے کے بعد مکمل طور پر کھل گئے۔ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں، نجی سکولوں میں انتظامیہ اور والدین طلباء کو تمام تر ایس او پیز پر عمل کروا رہے ہیں، اس کے برعکس اگر سرکاری تعلیمی اداروں پر نظر دوڑائی جائے تو طلباء کے پاس کچھ نہیں۔
سرکاری سکولوں میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کرنا تو دور کی بات حکومتی سطع پر ان سکولوں میں ماسک، ہینڈ سینیسٹائزر اور گلوز تک فرائم نہیں کیے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں بچوں کو ایس او پیز پر عمل درامد کروانا کافی مشکل ہے۔
کئی سکولوں میں پھچلے سال فراہم کئے گئے ماسک اور دیگر اشیاء طلباء کو فراہم کی گئیں مگر اب وہ بھی ختم ہو چکی ہیں۔