پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں سرکاری جنازہ گاڑیاں کم ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں، لاکھوں کی آبادی کے شہر کے لیے صرف دو جنازہ گاڑی دستیاب ہے، فنڈز کے اعلان کے باوجود نئی گاریاں خریدی نہ جا سکیں۔
پشاور شہر میں جنازہ لے جانیوالی گاڑیاں کھٹارہ بن گئیں، گاڑیوں کی مرمت پر لاکھوں روپے خرچ ہونے کے باوجود حالت درست نہ ہوسکی، پشاور کی بیالیس لاکھ ابادی کےلئےصرف دو ہی گاڑیاں موجود ہیں۔
پشاور ٹائون ون کے پاس موجودہ وقت میں دو جنازہ گاڑیاں موجود ہیں جن کے ذمے شہر بھر کی ذمہ داری حوالے کی گئی ہے جس سے شہر کے رہائشیوں کو فوتگی کے دوران میتیں لے جانے میں مسائل کا سامنا ہے، کہتے ہیں حکومت جنازہ گاڑیوں کا مناسب بندوبست کرے۔
جنازہ گاڑیوں کے لیے فنڈز کے اعلان کے باوجود تاحال نئی گاڑیاں نہیں خریدی جا سکیں، حکام کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری کےلیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
سرکاری جنازہ گاڑیوں میں روزانہ کی بنیاد پر شہرکے مختلف علاقوں سے پانچ میتوں کو قبرستان تک پہنچایا جاتا ہے جس کا کرایہ 15 سو سے لیکر 4 ہزار روپے تک وصول کیا جاتا ہے۔