'بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل حکومت کی کامیابی، صحت کارڈ کی سہولت فراہم کر دی'

Published On 17 March,2021 01:31 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ حکومت ملی تو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل حکومت کی کامیابی ہے، صوبے بھر میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کر دی گئی۔

سی ایم ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے وزیراعلیٰ خبیر پختوںخوا محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رشکئی اکنامک زون بھی وزیراعظم سے منظور کرایا، رشکئی اکنامک زون کا افتتاح اگلے ہفتے کیا جائے گا، نوشہرہ میں بھی اکنامک زون بنانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی سب سے زیادہ سیٹیں لیں۔

 

Advertisement