پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے باہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈہ پھینکنے کی کوشش، نامعلوم شخص نے محمد صفدر پر انڈہ پھینکا جو کارکن کو جالگا۔ انڈہ پھینکنے والا نامعلوم شخص رکشہ میں سوار ہوکر فرار ہوگیا۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتای کی درخواست پر سماعت کے لیے آئے تھے۔
یاد رہے کچھ روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آنے والے شہباز گل پر لیگی کارکنان نے انڈے اور سیاہی پھینک تھی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لیگی کارکنان کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا تھا۔