اسلام آباد: (روزنامہ دنیا ) ملک بھر میں رمضان المبارک اور عید پر چاند کا تنازع حل کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ہوم ورک شروع کر دیا۔
اس ضمن میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں رکھنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تمام مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ عظام سمیت صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے ممبران سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ وزارت سائنس، محکمہ موسمیات سے بھی مشاورت کر کے رہنمائی لی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق امسال ملک بھر میں ایک ساتھ ہی رمضان المبارک کے روزے رکھنے اورایک ہی دن عید منانے کیلئے ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس پشاور میں بلائے جانے پر مشاورت ہو رہی ہے، آئندہ چند روز میں اس کو حتمی شکل دی جائے گی، اس سلسلے میں مسجد قاسم خان (پشاور) کے علما کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔