کراچی: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کارِ سرکار میں مداخلت پر قائم مقدمے میں عدالت پہنچ گئے، فردِ جرم عائد کئے جانے پر صحت جرم سے انکار کر دیا۔ سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
2019 میں گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر کارِ سرکار میں مداخلت پر قائم مقدمے کی سماعت پر حلیم عادل شیخ میرپور ماتھیلو ماڈل کورٹ میں پیشی پر پہنچے۔ عدالت کی جانب سے ملزم پر فردِ جرم عائد عائد کرنے پر ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ھوئے مقدمے کو سیاسی قرار دیا۔
مقدمے کا مدعی پولیس افسر شیر خان بزدار پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی۔