کراچی: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو پاکستان کیلئے اضافی 30 فیصد پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی،شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی پروازوں میں متعلقہ ائر لائنز کی کارگو پروازیں بھی شامل ہیں،خالی طیاروں کی صورت میں اضافی پروازوں کے ذریعے آمد مسافروں کی بیرون ملک روانگی ممکن ہو سکے گی ،این سی او سی کی ہدایات پر سمر شیڈول کے تحت منظور کردہ غیر ملکی پروازوں کی تعداد 20 فیصد تک محدود کر دی گئی تھی۔
ائیر لائنز کا آپریشن بیس فیصد پروازوں تک محدود کئے جانے کا دورانیہ پانچ سے 20 مئی تک مختص کیا گیا تھا،سی اے اے نے تمام ائیر لائینز سے اٹھارہ مئی تک اضافی پروازوں کا شیڈول طلب کر لیا،فیصلہ پروازوں کی قلت اور مسافروں کے رش کی وجہ سے کیا گیا۔