تیز رفتار کار نے سڑک کنارے بیٹھے افراد کو کچل دیا، 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

Published On 13 May,2021 12:10 pm

وزیرآباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار نے سڑک کنارے بیٹھے افراد کو کچل دیا، 2 خواتین سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

جی ٹی روڈ وزیرآباد کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا، اچانک ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے بیٹھی فیملی پر چڑھ دوڑی۔ حادثے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہیں۔

پولیس نے ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
 

Advertisement